آئندہ حج کے لیے سرکاری اسکیم: عازمین حج کو تین قسطوں میں اخراجات جمع کرانے کی سہولت

حج اخراجات کی ادائیگی میں آسانی: آئندہ حج کے لیے سرکاری اسکیم کے عازمین حج کو بڑی سہولت

آئندہ حج کیلئے سرکاری اسکیم کے عازمین حج کو بڑی سہولت مل گئی
آئندہ حج کے لیے سرکاری اسکیم کے عازمین حج کو بڑی سہولت مل گئی۔
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی تجویز منظور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار عازمین حج کو تین قسطوں میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
تجویز کے مطابق دولاکھ حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوں گے، جبکہ چار لاکھ قرعہ اندازی کے وقت جمع کرانا ہوں گے۔
اس کے علاوہ تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ فروری 2025میں حج پر روانگی سے پہلے جمع کرانا ہوں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کو حج اخراجات جمع کرانے میں آسانی دینے کی تجویز دی تھی۔
جبکہ وزارت مذہبی امور کو دولاکھ ٹوکن رقم سے اتنے پیسے آجائیں گے کہ وہ بروقت حج عمارات کی بکنگ کراسکیں گی۔
چار لاکھ کی دوسری قسط موصول ہونے پر دوسری قسط حج عمارات کرائے کی جمع کرائی جاسکے گی۔
، تیسری قسط پر مکمل حج عمارات کرایہ ادا کیا جاسکے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں