“وزیر اعلیٰ کے پی کا تحریک انصاف کے لیے عزم: بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری جنگ ہے”
بانی پی ٹی آئی ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو رہا کروا کر اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔
موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون” کو ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔
قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے یا غلامی قبول کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے شروع ہونگے اور آگے بڑھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں