“بجلی کی قیمت ناقابل برداشت: آئندہ 10 سال میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کا خطرہ”
آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہو سکتی ہے، وفاقی وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی۔
آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دعا کریں افغانستان میں سینٹرل ایشیا-ساؤتھ ایشیا الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن اینڈ ٹریڈ پروجیکٹ (کاسا-1000) کا انفرا اسٹرکچر نہ لگ سکے۔
ورنہ کاسا منصوبے کی مہنگی بجلی کی قیمت کون ادا کرے گا؟
وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں کچھ نہیں کر سکتے تھے۔
آئی پی پیزمالکان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اپنا منافع قربان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو مرحلہ وار گیس کم کی جائے گی۔
سولر نیٹ میٹرنگ کےلیے ریگولیشنز اور پرائسنگ میکانزم تبدیل کرنا پڑے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں