بلوچستان میں امن کی بحالی: وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا بڑا اعلان
امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
کابینہ اجلاس میں ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی گئی۔
بلوچستان کابینہ نے ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
کابینہ نے عزم کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوت اور توانائی سے لڑیں گے۔
صوبائی کابنیہ نے بلوچستان سیکیورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کیلئے مختلف سیکیورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا۔
، منظور کردہ ایکٹ میں بحالی امن کیلئے ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں