عظمیٰ بخاری: بشریٰ بی بی کا ایجنڈا اسرائیل کے ایجنڈے کے برابر ہے

عظمیٰ بخاری کا الزام: بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا اسرائیل جیسا ہے

بشریٰ بی بی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی پاکستان کے ساتھ دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں۔
، فساد کی پلاننگ میں اس جھوٹ کا ذکر بلاشبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ پنکی نے برادر اسلامی ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سعودی عرب، چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نازک موڑ تک پہنچائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔
اب بشریٰ پنکی اپنے شوہر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں