بشریٰ بی بی کے متنازع بیان پر 4 مختلف شہروں میں مقدمات درج، مشکلات میں اضافہ

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات: ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت کارروائی

متنازع بیان پر بشریٰ بی بی کے خلاف 4 مقدمات درج
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے متنازع بیان دینے پر 4 مختلف مقامات پر ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
یہ مقدمات ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
دوست ملک کے بارے میں متنازع بیان دینے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
سابق خاتون اول کے خلاف ملتان، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں 4 مقدمات درج کیے گئے ۔
جس میں بشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور پاک اور سعودی تعلقات کے خلاف سازش قرار دیا۔
ڈیرہ غازی خان میں جمال خان نامی شہری کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت درج کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں