بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا
بھارتی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔
اور اپنے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔
اور آئی سی سی ایونٹ کے کچھ میچز دبئی میں کھیلے جانے کا قوی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے کہا کہ جی ہاں، بی سی سی آئی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
بھارتی بورڈ میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنا چاہتا ہے۔
اور بھارت کرکٹ ٹیم کے میچز کی میزبانی کے لیے دبئی مضبوط امیدوار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں