عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، صارفین ریلیف سے محروم

تیل کی قیمتیں کم، مگر صارفین کو فوائد نہیں مل رہے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صارفین ریلیف سے محروم
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صارفین ریلیف سے محروم ہیں، قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئی بول وجہ سامنے لے آیا۔
حکومت نے مصنوعات کے لئے ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں اضافہ کر کے ممکنہ ریلیف نہ دیا۔
یکم نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 73 پیسے کمی تجویز تھی، پیٹرول کی مد میں ٹرانسپورٹیشن چارجز میں 3.72 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر فی لیٹر ٹرانسپورٹ چارجز بڑھا کر 7.89 روپے فی لیٹر مقرر کئے گئے۔
پیٹرول میں پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 40 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف ای ایم چارجز کی مجموعی مد میں 4.17 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا۔
ڈیزل پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 1.04 روپے سے بڑھا کر 4.1 روپے فی لیٹر کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
آئی ایف ای ایم چارجز میں اضافہ نہ کیا جاتا تو صارفین کو ریلیف پاس آن ہونا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں