جسٹس امین الدین خان کا آئینی بینچ 14 نومبر سے مقدمات کی سماعت کرے گا
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ کل سے مقدمات کی سماعت شروع کریگا
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا آئینی بینچ جمعرات ( کل ) سے آئینی مقدمات کی سماعت شروع کرے گا ۔
6 رکنی بینچ 14 نومبر کو 18 اور 15 نومبر کو 16 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
عام انتخابات ، ارکان اسمبلی کی اہلیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق درخواستوں سمیت کئی اہم کیسز کازلسٹ میں شامل ہیں ۔
کل سے ملک کی عدالتی تاریخ میں کل ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا ، ۔
سپریم کورٹ کا پہلا آئینی بینچ پہلی بار مقدمات کی سماعت کرےگا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کورٹ روم نمبر تین میں بیٹھےگا۔
، 14 اور 15 نومبر کیلئے کُل 34 کیسز کازلسٹ میں شامل کئے گئے ہیں ۔
آئینی بینچ جمعرات کو قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا ، ۔
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق 1993 ، 2003 اور 2018 کے مقدمات بھی سماعت کیلئےمقرر کئے گئے ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں