جعلی پاکستانی پاسپورٹ: افغانیوں کا بیرون ملک جانے کا انکشاف

ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے 34 افغان گرفتار

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے 4 ماہ کیلئے شکار پر سے پابندی اٹھالی
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے 4 ماہ کے لئے شکار پر سے پابندی اٹھا لی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی بار کونسلر، یوسی نمائندوں کو پرمٹ اور بیگ لمٹ کی پڑتال کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
سندھ میں تیتر اور مرغابی کے شکار کے موسم کا آغاز تین نومبر 2024 سے ہو گا۔
شکار کے لئے پرمٹ لازم ہو گا، ایک لائسنس پر 10 تیتر اور 15 مرغابیاں شکار کر سکیں گے۔
مقامی افراد کے علاوہ غیر ملکی مہمان شکار کا پرمٹ 100 ڈالر فیس ادا کر کے حاصل کرسکیں گے، شکار منظور شدہ شاٹ گن کے ساتھ کیا جا سکے گا۔
پرندوں کے لئے تعین کردہ بیگ لمٹ کی پابندی کرتے ہوئے صرف ہفتے اور اتوار کو شکار کیا جا سکے گا، قوانین کے مطابق غروب آفتاب کے بعد شکار ممنوع ہے۔
شکار کے لئے دو درجن سے زائد علاقے مختص کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممنوعہ علاقوں میں کھیر تھر نیشنل پارک، تمام وائلڈ لائف سینکچوریز، کنٹونمنٹ ایریاز، پی اے ایف بیس، شہری و دیہی علاقے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تمام مجسٹریٹ پرمٹ اور بیگ لمٹ چیک کرسکتے ہیں۔
، شکار کے سیزن کا اختتام 28 فروری 2025 کو ہو گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں