جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے چین کو 2 کے مقابلے 7 گول سے شکست دی

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی چین کے خلاف شاندار فتح

جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان کی چین کو شکست
عمان کے شہر مسقط میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم نے چین کو 2 کے مقابلے 7 گول سے آؤٹ کلاس کردیا۔
پہلےکوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، دوسرے کوارٹر میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اوپر نیچے تین گول کرڈالے۔
پہلاگول حمزا فیاض نے کیا دوسرا گول سفیان خان نےکیا،۔
تیسرا گول پھر حمزا فیاض نے کیا، اس دوران چین نے ایک گول کا خسارہ کم کیا اور مقابلہ تین ایک کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں محمد حماد نے ایک اور گول کردیا، چوتھے کوارٹر مین پاکستان نے پھر تین گول داغ دیے۔
، اس بار رانا وحید ، سفیان خان اور محمد مغیرہ نے گول کرکے مقابلہ سات ایک کردیا۔
میچ کے اختتام سے قبل چین نے دوسرا گول کیا۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلےگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں