چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا: 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ

حج پالیسی کا اعلان، سرکاری اور نجی حج کی تقسیم، 10 لاکھ تک زرتلافی میں اضافہ

چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سالک نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے۔
کوٹے کا نصف 79 ہزار 600 افراد برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حج کے لیے 2 ہزار لوگوں کا گروپ تشکیل دیا جائے گا، 2 لاکھ روپے کے ساتھ حج درخواست جمع ہوسکے گی۔
4 لاکھ روپے قرعہ اندازی کے بعد جب کہ باقی حج سے قبل فروری تک دینا ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کم سن افراد حج کے لیے نہیں جاسکیں گے جب کہ حج پر وفات پانے والوں کا زرتلافی 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردیا ہے۔
واضح رہےکہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے حج پالیسی کی منظوری دی تھی جس میں بتایا گیا تھاکہ سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں