“روس کا یوکرین پر حملہ: 120 میزائل اور 90 ڈرون داغے، 7 افراد ہلاک”

“روس کا یوکرین پر حملہ شدت اختیار کر گیا: 120 میزائل اور 90 ڈرون کا استعمال”

وس کا یوکرین پر حملہ، 120 میزائل اور 90ڈرون داغ دیے
روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغ دیے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
جب کہ توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ میں ایک بار پھر شدت آنے لگی ہے۔
روسی جنگی طیاروں نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
روس کی جانب سے تازہ ترین حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
روسی حملوں کے بعد کیف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لے لی۔
غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں روسی حملوں کو گزشتہ تین ماہ کے سب سے بڑے حملے قرار دیا ۔
جب کہ یوکرینی فوج نے روس کے سو سے زائد میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں