“سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے حکومت کا پلان”

“سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے حکومت کا نیا پلان، آئی ایم ایف کی منظوری ضروری”

سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کیلئے حکومت کا پلان تیار
سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے پلان تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت موسم سرما میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ سے 20 ہزار میگاواٹ تک بڑھانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
بجلی کا استعمال بڑھانے سے کیپسٹی پیمنٹ کے بوجھ میں کمی ہوسکتی ہے۔
اور اضافی بجلی کے استعمال پر صارفین کو 8 روپے فی یونٹ ریلیف کی تجویز زیر غور ہے۔
اضافی بجلی کے استعمال کا تعین گزشتہ سال کے اسی ماہ کی بنیاد پر ہوگا۔
ونٹر پیکج کا اطلاق آئندہ ماہ سے اپریل 2025 تک کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔
تاہم، پیکج کا اطلاق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منظوری سے مشروط ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں