“وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی، سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ سکتا ہے”
آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ حج پالیسیمنظور
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔
جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ آئندہ سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔
جب کہ سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہوگا ۔
بینکوں کے انتخاب کے لیے خواہش مند بینکوں سے 25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں