“سیاسی اختلافات کے حل کے لئے کمیٹی: وزیراعظم شہباز شریف کی اہم فیصلہ”

“وزیراعظم نے سیاسی اختلافات کے حل کے لئے کمیٹی قائم کردی”

پی پی اور ن لیگ میں سیاسی اختلاف، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی اختلافات کے حل اور باہمی تعاون بڑھانے کیلئے گیارہ رکنی کمیٹی قائم کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی اختلافات عروج پکڑنے لگے ہیں۔
، وزیراعظم شہبازشریف نے باہمی تعاون اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف شامل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیراقتصادی امور احد چیمہ بھی حصہ لیں گے۔
امیر مقام،رانا ثناء اللہ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق بھی حصہ ہوں گے۔
جعفر مندوخیل اور بشیر احمد میمن کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔
کمیٹی پیپلز پارٹی ارکان سے بات چیت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں