صوبائی محکموں میں نئے ملازمین کی بھرتی پر روک: سندھ حکومت کا نیا حکم

صوبائی محکموں میں نئے ملازمین کی بھرتی روک دی گئی، پالیسی گائیڈ لائنز جاری

صوبائی محکموں نے نئے ملازمین کو بھرتی کرنے سے روک دیا
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ نے آئندہ مالی سال 26-2025 میں صوبائی محکموں میں نئے ملازمین کو بھرتی کرنے سے روک دیا۔
گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ سےخریدی گئی نئی گاڑیوں کی بھی تفصیلات طلب کرلی۔
آئندہ مالی سال میں صوبائی محکموں کو نئی بھرتیوں کے علاوہ نئے فرنیچر، نئی گاڑیاں، نئی مشینری، نئے ایئر کنڈیشن کے لیے پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی گئی۔
محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے صوبائی محکموں کو دو صفحات پر مشتمل پالیسی گائیڈ لائنز جاری کیں۔
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے تمام صوبائی محکموں سے رواں ماہ کے آخر تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے گزشتہ تین برسوں میں منظور شدہ پوسٹوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق عوامی خدمات کے لیے ناگزیر پوسٹوں پر مجبوری میں نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں۔
جب کہ صوبائی محکمے ان پوسٹوں کی تفصیلات ارسال کریں جن کی ضرورت نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں