عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا حکم نہیں آیا: پیمرا کا وضاحت
عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کہا ہے کہ اس نے ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کی ٹی وی چینلز بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہیں کر رہے۔
بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ٹی وی چینلز کو بانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے کا حکم دے۔
دوران سماعت عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا نے اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں