قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ: امن کے لیے اہم اعلان

پشاور کے قلعہ بالاحصار میں جرگہ کا انعقاد، ضلع خیبر میں امن کا عزم

قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ کا انعقاد
قلعہ بالاحصار پشاور میں منعقدہ خصوصی گرینڈ جرگہ میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےعمائدین کی جانب سے امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
فرنٹیئر کورخیبرپختونخوا نارتھ کی جانب سےمنعقدہ جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری،کمشنر پشاور،ڈی سی خیبر،سی سی پی او پشاور،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اوردیگر اعلی سول وفوجی حکام سمیت ضلع خیبرکےمشران اور نوجوانوں نےشرکت کی۔
مقامی عمائدین نےجرگہ کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
اعلان کیا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کے لئےحکومت پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ فتنہ الخوارج کےخلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
شرکاء نےضلع خیبرمیں سیکیورٹی اور امن کےحوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں