“وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان: پنجاب کے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ 31 دسمبر تک مکمل ہوگی”
مریم نواز کا عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کا عزم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
مراکز صحت کی بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہوں گی۔
پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے۔
جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286، نارتھ زون کے 363 اور جنوبی پنجاب کے 587 مراکز صحت شامل ہیں۔
وسطی پنجاب کے مراکز صحت کی 30 فیصد، شمالی زون کی 28 فیصد اور جنوبی پنجاب کی 25 فیصد سے زائد کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں