حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن: وزیراعظم شہباز شریف

ملکی معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد

حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگئی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کےکاروباری وفد نے ملاقات کی۔
زبیرعیسیٰ کی سربراہی میں وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بزنس ٹوبزنس تعلقات کومزید بہتربنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کےلیے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں