مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر: عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی

عوام کے لیے اچھی خبر: عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100 ڈالر فی ٹن کمی

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر
مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، عالمی مارکیٹ میں دالوں کے قیمتیں کم ہونے سے ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن رؤف ابراہیم کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100 ڈالر فی ٹن سے زائد کمی ہوئی ہے۔
جبکہ بھارت، سری لنکا کی عالمی مارکیٹ سے خریداری بند کرنے کی وجہ سے عالمی بازار میں ریٹ کم ہوئے ہیں۔
رؤف ابراہیم نے کہا کہ ریجن میں پاکستان واحد ملک ہے جو دالوں کی خریداری کر رہا ہے۔
860 ڈالر فی ٹن کی قیمت کم ہو کر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے اگئی ہے۔
رؤف ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ عالمی بازار کم ہونے سے مقامی امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ستمبر سے اب تک کالا چنے کی قیمت میں 50 روپے کلو کی کمی آگئی ہے۔
جبکہ رواں ماہ اور اگلے ماہ دالوں کے چھ جہاز لگ رہے ہیں جس کے بعد یہ قیمت 250 روپے تک گرسکتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں