“ملتان پولیس نے نشتر ہسپتال میں ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے 35 افراد کی شناخت کی”
نشتر ہسپتال ، ریکارڈ میں ردوبدل کرنیوالے 35 افراد کی شناخت
ملتان پولیس نے نشتر ہسپتال میں زیر علاج ڈائیلاسز کے مریضوں کے ایچ آئی وی/ ایڈز کے مثبت آنے والے ٹیسٹ کے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے میں ملوث 35 افراد کی شناخت کرلی ہے۔
ان میں نشتر ہسپتال کے عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔
وائس چانسلر اور طبی عملے کی غفلت اور لا پروائی کے نتیجے میں گردے کے درجنوں مریضوں میں ایچ آئی وی / ایڈز مثبت پایا گیا تھا۔
ان الزامات پر وائس چانسلر اور طبی عملے کے ارکان کو معطل کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس نے نشتر ہسپتال کے نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ میں جعلسازی/ ردو بدل کرنے کے الزام میں تحقیقات مکمل کیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں