پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

پاکستان کا آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرانا – دوسرے ون ڈے میں زبردست جیت

پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستان نےآسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
پاکستان نے 164 رنز کا ہدف 27ویں اوورز میں حاصل کیا۔
قومی ٹیم 164 رنز کے ہدف کےتعاقب میں بیٹنگ کرتےہوئے 27 اوورزمیں کھیل مکمل کرلیا،۔
صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 82 رنزکی اننگزکھیلی،صائم ایوب نےاننگزمیں5 چوکےاور6 چھکے لگائے۔
عبداللہ شفیق 64 اور بابراعظم 15رنز پر ناٹ آؤٹ ہوئے۔
آسڑیلوی ٹیم 50 اوورز نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئی۔
ایڈیلیڈ میں آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نےمیچ میں اچھا آغاز کیا اورآسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پرحاصل کی،۔
جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، میتھیو شارٹ کو 19رنز پرشاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں