68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار، سروے میں انکشاف

اسموگ سے 68 فیصد پاکستانیوں کو سانس کی بیماریاں، اپسوس سروے

68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار
68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار ہیں۔
یہ بات اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے عوام نے سب سے زیادہ سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کاکہا۔
سروے میں 68 فیصد نے کھانسی ، 66فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں مشکلات جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔
اسموگ سے طبی مسائل کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد نظر آئی۔
جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد میں 87 فیصد ، لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔
خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد نے اسموگ کے باعث سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں