پی ٹی آئی احتجاج: قائداعظم یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی بند، جمعہ سے پیر تک تعطیلات

پی ٹی آئی احتجاج، پیر سے جمعہ تک قائداعظم یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان
24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بند ش کے باعث اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو جمعہ سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ جمعہ اور پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
امتحانات نہیں ہوں گے، جمعہ اور پیر کو یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی۔
سڑکیں کھلنے کے بعد ہی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔
ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ لینے کیلئے طلباء کو مناسب وقت دیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں