پی ٹی آئی والوں نے اب ٹرمپ سے امید لگا لی: عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی پر تنقید

عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی پر تنقید: ٹرمپ سے امید لگانے پر حیرانی کا اظہار

پی ٹی آئی والوں نے اب ٹرمپ سے امید لگا لی: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگرمیرا ووٹ ہوتا توکملا ہیرس کوووٹ دیتی، کملا ہیرس کبھی ٹرمپ کی طرح ہارڈ لائن نہیں بولتی۔
انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی عقل کا اندازہ لگائیں ڈونلڈ ٹرمپ سےامید لگائےبیٹھےہیں۔
بانی پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کولاکربسایا، آج اس غلطی کا خمیازہ پوری قوم کوبھگتنا پڑرہا ہے۔
آئینی بینچ کے سوال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس آئینی بینچ کا اختیارہے، کیا سنیئرزکوزیادہ آئین کا پتہ ہوتا ہے؟
ایسا نہیں ہے جو سنیئر صرف وہی عقل کل ہیں۔
وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ تمام ججزقابل احترام ہیں، اچھا آئینی بینچ بنا ہے جوآئین کوری رائٹ نہیں کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں