شرجیل میمن کا بیان: پی ٹی آئی کا احتجاج ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش تھا
پی ٹی آئی کا احتجاج 9مئی سے کم نہیں تھا : شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج 9مئی سے کم نہیں تھا،۔
اہم مواقع پر اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلے دوتین دن سے جو ہورہا ہے وہ نہایت افسوسناک عمل ہے، ۔
بیلاروس کے صدر وفد سمیت پاکستان آئے، چین کا وفد بھی آیا۔
، اہم موقعوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس افسوسناک اقدام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
، اہم وقت میں اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں۔
، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کو لیڈ کیا، خیبرپختونخوا صوبے کی پوری مشینری استعمال کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں