پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنیکا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کااعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
، شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو نہتے شہریوں کا مقتل بنانے کے حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر پرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان کرتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان سے شہید کارکنان کے بہیمانہ قتل کے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی نہتّے، پرامن اور محبّ وطن شہریوں کے سفّاکانہ قتل اور آپریشن کے نام پر اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے شرکاء کے خلاف وحشت و بربریت کے ننگے مظاہرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان سے شہید کارکنان کے بہیمانہ قتل کے از خود نوٹس اور وزیراعظم، وزیرداخلہ اور اسلام آباد اور پنجاب کےآئی جی کے خلاف قتل کی کارروائی کے احکامات کی اپیل کرتے ہیں، مینڈیٹ چور فسطائیوں کی ایماء پر سرکاری مشینری کی گولیوں سے درجنوں نہتے بے گناہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
جن میں سے8کے کوائف اب تک ہمارے پاس آ چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں