پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی: سلیم مانڈوی والا کا خط

پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کا مطالبہ

پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی
پیپلز پارٹی نے باضابط طور پر پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی ۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا،خط میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔
سپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگ لی ۔
جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن ہے ذریعے منتخب کریں ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کےلیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر سپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضدہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں