پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کے ہائبرڈ ماڈل پر ردِعمل کیا ہوگا؟
چیمپئنز ٹرافی بچانے کیلئے آئی سی سی کاہائبرڈ ماڈل پیش
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی نے بچانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے لیے خصوصی ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا۔
آئی سی سی نے اہم بورڈ اجلاس میں خصوصی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پیشکش کی ہے کہ بھارت پاکستان جئے نہ پاکستان بھارت جاکر کھیلے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہائبر ماڈل پر نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی کے بورڈ کا اہم اجلاس دبئی میں جاری ہے۔
اجلاس میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی اور ایڈوائزر ٹو چئیرمین سلمان نصیر بھی موجود ہیں۔
رچوئل اجلاس میں پاک بھارت سمیت 12 مستقل ارکان اور 3 ایسوسی ایٹس، آئی سی سی کے چئیرمین،سی ای او اور آزاد ڈائریکٹر بھی بھی موجود ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں