چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان

چینی شہریوں کی حفاظت کی ضمانت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم گفتگو

چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
جب کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی، ۔
انہوں نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات میں زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور چینی شہریوں پر حملے سے متعلق تفصیلات۔
تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں