چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح

چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی سفارتخانے آمد ہوئی جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی ۔
جبکہ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔
چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں۔
وزیر اعظم نے چینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں۔
زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں