کوئٹہ دھماکا: وزیرِ اعظم اور قائم مقام صدر کی مذمت

وزیرِ اعظم، قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ دھماکے پر مذمت

کوئٹہ دھماکا: وزیرِ اعظم، قائم مقام صدر و دیگر کی مذمت
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی وزیرِ اعظم شہباز شریف، قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔
قائم مقام صدر نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
شہباز شریف نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں