مریم نواز نے پنجاب میں گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کردی

مریم نواز نے پنجاب میں گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کردی

گرین ٹریکٹر اسکیم: کاشتکاروں کے لئے بڑی خوشخبری

مریم نواز نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کردی
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے صوبائی حکومت کے پیکج کے تحت گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کی۔
گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈیرہ غازی خان میں 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیے جائیں گے۔
وزیراعلی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ساڑھے 9 ہزار کاشتکارو ں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور اسکیم کے تحت دیے جانے والے 4 اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا اور ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا بھی جائزہ لیا۔
، انہوں نے ٹریکٹر ڈرائیونگ کوخوشگوار تجربہ قرار دیا۔اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز نے 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دینے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں