بھارتی تاجر گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم، کمپنیوں کے بانڈز کی فروخت منسوخ

گوتم اڈانی پر فرد جرم، اڈانی گروپ میں بحران کا آغاز

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد
بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رشوت اسکیم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اور ان کے وارنٹ جاری کردیے جس کے بعد گروپ دو برس کے دوران دوسری بار سنگین بحران کا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرز نے گوتم اڈانی پر رشوت اسکیم میں ان کے مبینہ کردار پر فرد جرم عائد کی۔
دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک گوتم اڈانی کے علاوہ دیگر 7 مدعا علیہان کے خلاف دھوکا دہی سے متعلق متعدد دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔
جس کے بعد بھارتی تاجر کی کمپنیوں کے حصص اور بانڈز عدم استحکام کا شکار ہوگئے۔
جب کہ الزامات کی زد میں آنے والی مرکزی کمپنی اڈانی گرین انرجی نے بھی اپنے 60 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈ کی فروخت منسوخ کر دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں