آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، پرامن احتجاج ہماری کمزوری نہیں: اسد قیصر

آئین کے تحت احتجاج ہمارا حق ہے، اسد قیصر کا حکومتی اقدامات پر سخت ردعمل

آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔
پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف ایکشن لے کر نفرتوں کو بڑھایا جا رہا ہے، احتجاج کرنے پر دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔
موجودہ حکومت کے پاس ایسے اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو ناجائز جیل میں رکھا جا رہا ہے۔
آئین ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے۔
پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت ہے یہ یکجہتی کی علامت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں