آئی ایم ایف پروگرام پر عمل ہو رہا ہے، 37 ماہ کا پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگا :وزارت خزانہ

آئی ایم ایف پروگرام پر عمل ہو رہا ہے، وزیر خزانہ کا بیان اور معیشت کی ترقی

آئی ایم ایف پروگرام پر عمل ہو رہا ہے، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر روانی سے عمل درآمد ہورہا ہے اور 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قریبی روابط ومشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے ملک کے دیرپا اور مستقبل معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی کلیدی اہمیت اور میکرو اکنامک اصلاحات پر سختی سے کار بند رہنے کا تسلسل سے اعادہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں