پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں کمی: نومبر 2024 کے اعدادوشمار
آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل 13ماہ اضافے کے بعد پہلی بار کمی
پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل تیرہ ماہ اضافے کے بعد پہلی بار کمی دیکھی گئی ہے۔
نومبردوہزار چوبیس میں آئی ٹی کی برآمدات اکتوبر دوہزار چوبیس کے مقابلے میں ساٹھ لاکھ ڈالر کم رہیں ۔
اکتوبر میں پاکستانی کمپنیز نے آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات سے بتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کمائے ۔
آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر دو فیصد کمی او رسالانہ بنیاد پر پچیس فیصد اضافہ ہوا ۔
گزشتہ مالی سال کے پانچ ماہ میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالر رہی تھیں ۔
ماہرین کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کو رعایت دینے اور خلیجی ممالک سے زیادہ آرڈرز ملنے سے برآمدات بڑھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں