“آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، 32 افراد بچا لیے گئے”

“آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ قازقستان میں حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی”

آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ
آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ 67 افراد سمیت قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار 32 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔
جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
آذربائیجان ایئرلائنز کی ’ایکس‘ پوسٹ کے مطابق ایمبریئر 190 ساخت کا طیارہ آذربائیجان ایئرلائنز کی پرواز ’J2-8243‘ کو لے کر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جارہا تھا۔
تاہم قازقستان کے شہر آقتاؤ سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قازقستان کی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 32 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں