بھارت کو 184 رنز سے شکست: آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی، کینگروز کی شاندار فتح

آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 5ویں روز بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارتی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے جواب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں ہی نہ جا سکے۔
بھارت کے یشسوی جیسوال84اور رشابھ پانت 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
کینگروز کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3،3 ، نیتھن لائن نے 2 جبکہ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے۔
جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔
دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف ملا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں