آٹھ آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ
وفاقی کابینہ اجلاس، آٹھ آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آٹھ آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔
جس میں کابینہ نے آٹھ آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا۔
خصوصی ٹاسک فورس نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ فیصلے سے قومی خزانے کو دو سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں