“اسحاق ڈار: پاکستان لبنان اور شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے”
لبنان اور شام میں تشدد کی صورتحال باعث تشویش ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لبنان اور شام میں تشدد کی بڑھتی صورتحال باعث تشویش ہے۔
پاکستان غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
قاہرہ میں ڈی 8 وزراء کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اجلاس کی میزبانی پر مصر کا شکر گزار ہوں۔
ہم مصر کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزراء کونسل اجلاس سے تمام رکن ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
، بنگلہ دیش نے 3 سال ڈی 8 کی عمدہ سربراہی کی۔
، پڑوسی ملک کی کوششوں سے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ ملا ہے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں