ٹیکس قوانین ترمیمی بل: ایف بی آر کی وضاحت اور اہم نکات

ٹیکس قوانین ترمیمی بل: کوئی نیا ٹیکس نہیں، ایف بی آر کا مؤقف

ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں‘ ایف بی آر
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا اور منقولہ جائیداد قبضے میں لی جائے گی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی کو ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین ایف بی آر نے شرکا کو بتایا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے۔
، صرف نان فائلنگ اور انڈر فائلنگ کو ٹھیک کررہے ہیں۔
انکم ڈیکلیئریشن اور اخراجات میں فرق بہت زیادہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں