اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، حافظ نعیم کا اہم بیان

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے: اسٹیبلشمنٹ نے 90 فیصد عوام کو غلام بنا رکھا ہے

اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یہاں جرنیلوں اور بیورکریسی کو سکھایا گیا ہے تم قوم کے حاکم ہ، اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے 90 فیصد عوام کو غلام بنایا ہوا ہے۔
طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت کی تنظیم کو عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
، اسلامی جمعیت طلبا نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔
، اسلامی جمعیت طلبا تنظیم پاکستان کے قیام کے بعد ہی شروع ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا پورے برصغیر کو اس نظریے نے ایک کردیا تھا۔
، اسلام ایک نظام کا نام ہے جس میں سب کے مساوی حقوق ہیں۔
، انگریز سامراج میں جو بیوروکریٹ تیار ہوتا ہے اسکو سکھایا جاتا ہے کہ تم قوم کے خادم ہو۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں