افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری‘ وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے ہیں۔
آمدنی اور کھپت کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
شفافیت کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب جارہے ہیں تاکہ انسانی مداخلت کو نچلی ترین سطح پر لایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریونیو اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں،۔
جدید دور میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی بہت اہمیت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں