طاہر اشرفی کا افغانستان کو دھمکیاں نہ دینے کا پیغام

طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا بھائی ہے، دھمکیاں نہ دے

افغانستان ہمارا بھائی، دھمکیاں نہ دے، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا بھائی،ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن اہم قدم ہے۔
ملک بھر میں18ہزارسےزائد مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، اگر کسی نے وزارت تعلیم کےساتھ نہیں جانا وہ نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم سےبھی مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے۔
وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کو سب نےتسلیم کیا ہوا ہے، دونوں نقطہ نظر کو اس آرڈیننس میں تسلیم کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں