افغان تنازع سے پاکستان کو 600 ارب ڈالر کا نقصان، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
افغان تنازع ‘ ہمیں 600 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بڑا انکشاف کردیا۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ افغان تنازع سے پاکستان کومجموعی طور پر 600 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان افغانستان سے فعال دہشتگرد تنظیموں فتنہ الخوارج اور داعش کا مقابلہ کررہا ہے۔
،عبوری افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔
، ایسی تنظیموں کو آزادی سے کاروائیاں کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔
، دہشتگرد سرحدوں سے حملہ آور ہوکر کارروائیاں کرتے ہیں۔
، افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ اورسازو سامان بھی ان کے پاس ہے،۔
پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانےکیلئے 200 کلومیٹر سے زائد علاقےپرباڑلگائی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں