“رانا ثنا اللہ: عافیہ صدیقی کی رہائی کے بعد ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن”
امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کردے: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کردے۔
تو ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا ۔
کہ ہم ان کی تمام ڈیمانڈز سےمتفق ہوں یا وہ ہماری ڈیمانڈزپر متفق ہوں۔
، ہماری طرف سے ایسا معاملہ نہیں کہ فوری میٹنگز کریں۔
، اگر پی ٹی آئی جلد کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتی ہے تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
ٹائم فریم اگر وہ مقرر کرنا چاہیں گے تو بالکل ہوجائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کام آئین و قانون کے تحت ہی کرنے ہیں۔
ملزم اگر کوئی ٹرائل فیس کر رہا ہے اور جوڈیشل کسٹڈی میں ہے تو حکومت کیسے رہا کرسکتی ہے۔
کرمنل کیس پر جوڈیشل کمیشن کی بات میری سمجھ میں نہیں آئی۔
ہمارے خلاف کتنے کیسز درج ہوئے،کوئی جوڈیشل کمیشن بنا؟
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں