ٹرمپ کی حکومت میں 15 لاکھ افراد کی ملک بدری کا منصوبہ، 18 ہزار ہندوستانی متاثر

امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑی ملک بدری کی فہرست تیار، ٹرمپ کا بارڈر سیکورٹی ایجنڈا

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی فہرست تیار
جوبائیڈن حکومت کےجاتے ہی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے قبل امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
، امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔
جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔
آئی ای سی کے مطابق امریکا میں جعلی دستاویزات کے ساتھ مقیم تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی اولین ایجنڈا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں